شہر اولیاء میں رنگا رنگ جشن بہاراں کا آغاز

15

ملتان،30 مارچ (اے پی پی):شہر اولیاء میں رنگا رنگ جشن بہاراں کا آغاز،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور آر پی او جاوید اکبر ریاض نے قلعہ کہنہ پر افتتاح کیا اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او خرم شہزاد بھی انکے ہمراہ تھے اور ڈھول اور جھومر کی تھاپ پر بہار کے میلے کا آغاز کیا گیا ہے ۔جشن بہاراں کے افتتاح پر شہریوں کی کثیر تعداد فلاور شو میں بکھرے رنگوں سے محظوظ ہونے لگی ہے اور کمشنر، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر نے فلاور شو اور سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ جشن بہاراں طویل لاک ڈاؤن کے بعد شہریوں کو تفریح کا سنہری موقع ہے ، کلچرل شوز کے ذریعے ملتان کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا  اور کہا کہ بہار کا بھرپور استقبال اس خطے کا خصوصی خاصہ ہے ، ضلعی انتظامیہ نے جشن بہاراں سجاکر خوشیوں کے رنگ بکھیرے ہیں۔

 آر پی او نے کہا بہار کے استقبال میں تمام محکموں کا کرادر قابل ستائش ہے،جاوید اکبر ریاض نے کہا پولیس بھی جشن بہاراں میں بھرپور انداز میں شرکت کرئے گی اور کہا شہریوں کو بھرپور سیکیورٹی اور پرامن ماحول فراہم کرینگے ۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا دو روزہ بہار میلہ میں کلچرل شو،صوفی نائٹ اور مشاعرہ بھی ہوگا اور کہا نجی سیکٹر کے تعاون سے شہر کو بھرپور انداز میں سجایا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،اسسٹنٹ  کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی شریک ہوئے تقریب کی نظامت سجاد جہانیہ اور عامر شہزاد صدیقی نے کی۔