پاکپتن،30 مارچ ( اے پی پی): سمندر پار پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانی سخت مشکلات کا مقابلہ کر کے وطن عزیز کے استحکام کیلئے گرانقدار خدمات انجام دے رہے ہیں، ملکی ترقی و استحکام کیلئے ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وطن عزیز میں ان کی املاک کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
ان خیالارت کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک نے اوور سیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے سی پاکپتن شرجیل شاہد، اے سی پاکپتن عارفوالہ اظہر طارق وٹو،، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے، اجلا س کو اوور سیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے تمام اداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سمند ر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریان بطریق احسن انداز میں انجام دیں اور سمند ر پار پاکستانیوں کوہر ممکن ریلیف مہیا کریں۔











