ملتان، 30 مارچ ( اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ ا یم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چونگی نمبر 9 خانیوال روڈ رشید آ باد چوک کمہاراں ، بوسن روڈ چونگی نمبر 6 ،سیدا والا بائی پاس چوک، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی چوک نادرن بائی پاس روڈ فیض عام چوک،اعوان چوک اوررضا آباد چوک پر روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات ختم کروا کے سامان قبضہ میں لے لیا۔ آپریشن کی سربراہی سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید نے کی جبکہ انفورسمنٹ اسکواڈ ان کے ہمراہ تھا ۔











