سکھر؛میاں آدم شاہ کلہوڑو کے عرس کے موقع پر کبڈی کے مقابلے ، سکھر کی ٹیم نے میچ جیت لیا

75

سکھر،31مارچ(اے پی پی ): کبڈی کے مقابلے ، سکھر کی ٹیم نے میچ جیت لیا۔ سکھر میں میاں آدم شاہ کلہوڑو کے عرس کے موقع پرمحکمہ اسپورٹس کے زیر اہتمام سندھ کے روایتی کھیل کبڈی کے مقابلے کرائے گئے جس میں سکھر اور خیرپور کی ٹیموں نے حصہ لیا۔سخت مقابلے کے بعد سکھر کی ٹیم نے کبڈی کا میچ جیت کر  ونر ٹرافی اور کیش انعام حاصل کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس میر محمد کلہوڑو چیئرمین درگاہ اور عرس آرگنائزنگ کمیٹی کے میاںجہانگیر عباسی کلہوڑو کا کہنا تھا کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ کھیل نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند بناتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ کھیلوں کے میدان آباد کریں جس سے معاشرتی و سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوگا۔

آخر میں کبڈی جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کو کیش انعام اور ٹرافیاں دی گئیں۔ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی علی، حسن شیخ، جنرل سیکر یٹری محمد پناہ مہر، ڈویژنل صدر غلام مصطفیٰ شیخ، عاشق علی عباسی، ڈاکٹر ننگر علی عباسی ، دیدار علی عباسی اور دیگر مہمان موجود تھے جنہیں اجرک کے تحفے پیش کئے گئے۔