ملریا کے تدراک،روک تھام اور مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے ہرنائی میں مچھرمار اسپرے مہم کا افتتاح

20

ہرنائی، 01 اپریل(اے پی پی):ملریا کے تدراک،روک تھام اور مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے ہرنائی میں مچھرمار اسپرے مہم کا افتتاح کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کے زیر ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر داؤد خان کاکڑ نے مچھرماراسپرے کا افتتاح کیا۔ہیڈکواٹر ہسپتال ،گوشت مارکیٹ  اور دیگر مقامات پر مچھرمار اسپرے مہم کے آغاز کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملیریا اور دیگر بیماریوں سے بچاؤکے لیے تمام تر اقدامات پر عمل درآمد کیا جارہاہے،شہر کے تمام محلوں میں مچھرماراسپرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ مچھرماراسپرے کے دوران اپنے کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں۔