پاکپتن، یکم اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی نے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر قائم گئے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر پاکپتن نے اسسٹنت کمشنر پاکپتن شرجیل شاہد کے ہمراہ سستے رمضان بازاروں میں لگائے گئے آٹا،چینی ،دال،چاول،بیسن ،سبزی اور فروٹ کے سٹالز و دیگر اشیاء ضروریہ کا معیار چیک کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دس کلو آٹے کا تھیلہ450روپے اور چینی80روپے فی کلو فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔











