میرپورخاص۔1اپریل (اے پی پی):ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص مسعود احمد قریشی نے کہاہے کے اگر ہم جمہوریت کی مظبوطی کے لئے کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں وہ سب سے بہتر قدم ووٹ کا استعمال ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے ماڈل اسکول میرپورخاص میں ووٹ کی اہمیت کے سلسلے میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن دیدار وگن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کی پریم چند، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر روشن علی مستوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدال شاھد پٹھان، پرنسپل ماڈل اسکول مشتاق صاحب، سینئر اساتذہ شوکت پنھور نے بھی ووٹ کی اہمیت کے سلسلے میں طلبہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر نے مزید کہا کے ووٹ عوام کی طاقت ہے اگر چے عوام اسے استعمال کریں تو اس کے نتائج بھی بہتر نکلیں گے آج ڈجیٹل دور ہے ہمیں اس میں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،آپ اپنے والدین یا کسی کا بھی شناختی کارٹ نمبر 3800 پر بھیج کر ووٹ کے اندراج سمیت یہ معلوم کر سکتے ہیں کے آپ کا ووٹ کہاں داخل ہے ،اس کے ساتھ ڈسپلے سینٹر بھی قائم کئے جارہے ہیں ،آپ معلوم کر سکتے ہیں کے آپ کا ووٹ کہاں داخل ہے ،اگرچہ ایڈریس صحیح نہیں تو آپ وہ درست کروا سکتے ہیں، ہم جس طرح تعلیم کو لازم اور مظلوم سمجھتے ہیں اس طرح ہمیں ووٹ دینے کو بھی اپنا فرض سمجھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کی طاقت سے اپنے ملک و قوم کے حالات بدل سکتے ہیں، اگر آپ ووٹ ڈالنے کا ارادہ کرلیں گے تو آپ یقین کر لیں ہمارہ ملک وہ ملک ہو گا جس کی دنیا مثالیں دے گی ،جمہوریت کے مستقم ہونے سے عدل و انصاف قائم ہوگا، اس عمل سے ہم دنیا کی کوئی بھی جنگ ہار نہیں سکتے ۔اس موقع پر اسکول کے بچوں نے کہا کے ہم الیکشن کمیشن پاکستان اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میرپورخاص کے شکر گذار ہیں کے جنہوں نے ہمیں ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا اگرچہ ہماری عمر ووٹ دینے کی قابل نہیں مگر ہماری جانب سے اس پیغام کو اپنے والدین رشتیداروں اور اپنے دوستوں کو آگاھ کیا جاتا رہے گا۔











