چنیوٹ، 04 اپریل ( اےپی پی): چنیوٹ شہر میں امن وا مان برقرار رکھنے کیلئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی،ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔فلیگ مارچ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات،پولیس لائن سے پولیس موبائلز،ٹریفک پولیس،فالکن سکواڈ نے شرکت کی۔فلیگ مارچ ختم نبوت چوک سے شروع ہوکر سرگودھا روڈ سے مندر بازار سے گزرتا ہوا مختلف راستوں سے ہوکر ڈی پی او دفتر کے سامنے اختتام پذیر ہوگیا۔ڈی پی او کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد رمضان المبارک میں شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے۔امن وامان کے قیام،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے چنیوٹ پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔











