بہاولنگر5اپریل ( اے پی پی): بہاولنگر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے رمضان بازار کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں اشیاء خورد نوش کے سٹالز، آٹا، چینی، چکن اور ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کے لیے اشیائے خورد و نوش عام مارکیٹس سے کم نرخ پر فروخت کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے دس کلو گرام آٹا کا تھیلا 450 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے. اس پر حکومت کی جانب سے فی دس گرام آٹا کا تھیلا پر ایک سو پچیس روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان بازار میں چکن پر 12 روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی اور انڈے کی فی درجن فروخت پر 6 روپے کے حساب سے سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ میں 13آئٹمز جن میں سیب، کیلا، کھجور، امرود، لیموں،بھنڈی، کدو،ٹماٹر، آلو، پیاز، لہسن، دال چنا، بیسن کی فروخت پر سبسڈی دی گئی ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اشیاء خورد و نوش کے نرخ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں نیز رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازار کے انچارج اور دیگر متعلقہ سٹاف ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کری۔











