بہاولنگر،05 اپریل( اے پی پی ): بہاولنگر ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ شوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے ڈسٹرکٹ ری ہیبلٹیشن اینڈ ٹریننگ کمیٹی( ڈی آر ٹی سی) فنڈ سے 28 معذور مستحق افراد میں مجموعی طور پر 224000 روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفقت عتیق، سوشل ویلفیئر آفیسر اعظم حمید بھی موجود تھے۔











