ملتان، 06 اپریل (اے پی پی ):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او جاوید اکبر ریاض نے بدھ کو یہاں رمضان بازاروں کے اچانک دورے کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے رمضان بازاروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں عوام کو اشیاء ضروریہ ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں ، ڈویژن کی تمام اضلاع، تحصیلوں میں رمضان بازاروں کا دورہ کررہا ہوں۔
آر پی اوجاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں 300 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا تمام رمضان بازاروں کے باہر ٹریفک مینجمنٹ کے بھرپور انتظام کئے گئے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں 11 رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں ، رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس پر 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان، ایس پی حسن، اے سی سٹی خواجہ عمیر ہمراہ تھے اور اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری، سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن ہمراہ تھے۔











