سکھر،07اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنرز ،بیورو آف سپلاء،اے ایس پی سٹی شمیت دیگر کے ہمراہ شہر کا اچانک دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد نے گھنٹہ گھر ،وکٹوریہ مارکیٹ ،اناج بازار، پان منڈی ،ڈھک روڈ و دیگر تجارتی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے اشیاءخردنوش کی فروخت کے نرخ چیک کئے اور خریدرای کرنے والے شہریوں سے ان کے متعلق معلومات لیں ناجائزمنافع خوری کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کئے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ضلع انتظامیہ شہر سے انکروجمنٹ کے خاتمہ اور شہر کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات دلوانے کے لئے کوشاں ہیں اور کافی حد تک اس میں بہتری آچکی ہے شہر کی سڑکیں اور تجارتی مراکز کشادہ ہوگئے ہیں اگر کسی نے بھی تجاوازت قائم کرنے کی کوشش کی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائینگے ڈپٹی کمشنر کے اچانک دورہ اور ناجائز نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر شہریوں کی جانب سے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو سراہا اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے اس طرح کے سراپرئز دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔











