اوکاڑہ ،09اپریل(اے پی پی): ڈی آئی جی این فائیو سینٹرل زون محمدسلیم نے کہا ہے کہ
آئی جی موٹرویزانعام غنی کے وژن پرعمل پیراہوکر ہائی وے این فائیوسینٹرل پرحادثات کے کنٹرول کے لیے جامع پالیسی کے تحت غیر قانونی یوٹرن کے خاتمے کے لیے ہائی وے پرکام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی موٹر ویز انعام غنی کے احکامات پرہائی وے پر951 مقامات پرناقص سٹرکچر ٹھیک کرنے کے لئےخصوصی مہم کاآغاز کیا گیا ہےاور 177 غیر قانونی یوٹرن کاخاتمہ کیاجارہاہے جبکہ ہائی وے سے ملحقہ لنک روڈ پر 450 اسپیڈ بریکر بنا دیئے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی محمد سلیم نےکہا کہ لنک روڈ پر اسپیڈ بریکر نہ ہونا حادثات کا باعث ہےجبکہ اوور اسپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں 300 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کے لیے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔
سورس: وی این ایس ،اوکاڑہ











