سکھر،11اپریل(اے پی پی ): ہندستان کے سندھی گلوکار جتن عداسی ،اپنی بیوی سرپی کے ہمراہ ہندوں کی تیرتگاہ سادوھ بیلہ تشریف لائے۔
سادوھ بیلہ میں پوجا پاٹ کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ تیسری مرتبہ آنا ہوا ہے، سندھ میں ملنے والی محبت اور پیار کو کبھی بھول نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ بہت زیادہ محبت دیتے ہیں اس لئے تیسری مرتبہ سندھ آئے جبکہ سادوھ بیلہ میں پہلی مرتبہ آنا ہوا ہے یہاں بڑا دلی سکوں ملا ہے۔ انہوں نے سندھ کے رہنے والوں سے کہا کہ وہ اپنی بولی سے محبت کرتے ہوئے اسے مزید روشن بنائیں۔
اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود لوگوں کیلئے سندھ کلام بھی پیش کئے۔











