کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد  کا چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر تعمیر توسیعی بلاک کا دورہ

40

ملتان، 11 اپریل(اےپی پی): کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر تعمیر توسیعی بلاک کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبے بارے بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا جلد مکمل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔منصوبے کی تکمیل سے کارڈیالوجی ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔ اس پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3 ارب سے زائد لاگت کے کارڈیالوجی توسیعی بلاک کی تعمیر سے 208 بیڈز کا اضافہ ہوگا جبکہ اولڈ بلاک میں 279   یڈز ہیں۔گراؤنڈ فلور،فرسٹ فلور پر  فرش کو کام مکمل ہوچکا۔بجلی، رنگ و روغن کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ڈاکٹر فرحان ہمراہ، ایکسئن بلڈنگ حیدر ہمراہ تھے۔