عارف والا :نو منتخب وزیراعظم سے اظہار یکجہتی

73

عارف والا،12 اپریل(اے پی پی ): نو منتخب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان  میاں شہباز شریف کے منتخب ہونے پر  اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سبزی و فروٹ منڈی میں انجمن آڑھتیاں نے ڈھول کی تھاپ پر  بھنگڑا ڈالا اور پاکستانی کرنسی نچھاور کی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن)  عوام کی حقیقی جماعت ہے انشاء اللّٰہ وزیراعظم میاں شہباز شریف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔