جوھرآباد،12 اپریل(اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے زیر اہتمام جشن منایا گیا۔جس میں سابق سینیٹر اور ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر غوث نیازی سابق صوبائی وزیر ملک آصف اور سابق کونسلرز کارکنان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے پاکستان زندہ باد اور میاں شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر میاں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کی خوشی میں کارکنان میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ملک آصف نے کہا کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے جس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا تھا۔غربت،مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا تھا۔
تقریب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث نیازی صدر مسلم لیگ لائرز گروپ چودھری ارشد محمود ایڈووکیٹ دیگر افراد نے بھی خطاب کیا پاکستان زندہ باد شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔











