اٹک،16 اپریل(اے پی پی): تحصیل جنڈ میں رنگلی موڑ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے، حادثہ سحری کے وقت بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈرائیور 44 سالہ واجد ولد میاں دادکو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کیا گیا جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو فائر ٹیم موقع پر موجود رہی۔
ٹینکر میں 48000 لیٹر کروڈ آئل تھا جسےاٹھانے کے لئے ہیوی مشینری منگوائی گئی۔ ریسکیو مکمل ہونے تک پولیس نے سکیورٹی صورتحال کو سنبھالے رکھا ۔ بہترین حکمت عملی کے باعث کسی قسم کے نقصان کے بغیر ٹینکر کو اٹھا کر محفوظ کر لیا گیا۔











