ملتان،18اپریل(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا شہر میں صفائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا ۔علی الصبح ورکرز کی حاضری چیک کی گئی اور رپورٹ کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگر کو ارسال کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے تمام ورکرز اور ڈرائیورز فیلڈ ڈیوٹی پر موجود رہے۔ شاہراہوں، مارکیٹوں اور شہر کی 68 یونین کونسلوں کی گلی محلوں میں معمول کے مطابق صفائی کی گئی۔کمپنی ورکرز رمضان بازاروں کی صفائی کے لئے بھی کمربستہ رہے۔
کمپنی کے منیجر آپریشنز، ڈپٹی منیجرز آہریشنز اور سیکٹرز ہیڈ کی جانب سے صفائی آپریشن کی بھرپور مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہا۔سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر کی طرف سے دلجمعی سے کام کرنے پر ورکرز کو شاباش بھی دی گئی۔











