وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

30

اسلام آباد،18اپریل  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف  سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر  نواف بن سعید المالکی نے پیر کو یہاں ملاقات کی اور  وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور سٹر یٹجک تعلقات کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، متبادل ایندھن اور صاف توانائی کے فروغ کیلئے سعودی عرب کے تجربے سے استفادہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔