ملتان،19اپریل(اے پی پی):ضلع بھر میں زرعی اراضیوں کی ڈیجیٹل گردآوری کا عمل مزید تیز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان کے دیہی مواضعات کے دورے کئیے طیب خان نے ڈیجیٹل گردآوری اور فیلڈ عملے کی انسپکشن کی اوراے ڈی سی آر کا ڈبل و غلط انٹری پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔
طیب خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کو ڈیجیٹل گردآوری میں سرفہرست لانے کا ٹاسک دیا ہے اور کہا کاشت کا ریکارڈ آن لائن ہونے سے کسانوں کو براہ راست ریلیف ملے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی مخدوم رشید رمضان بازار اور گندم خریداری سینٹرز کی بھی چیکنگ کی اور کہا کہ گندم خریداری کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کرینگے۔











