اوکاڑہ: دو منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں دیسی شراب سمیت چرس برآمد

21

اوکاڑہ،21اپریل (اے پی پی ):  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کےاحکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران تھانہ  شاہبھورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہباز افضل منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ موٹر سائیکل پر بھاری مقدار میں چرس لے جارہا تھا اور پولیس کو دیکھ کرفرارہوگیا، راستے میں پولیس نے  اسے قابو کرلیا اور 5000گرام چرس برآمد کرلی۔

اسی طرح تھانہ راوی پولیس نےمخبر کی اطلاع پر نواحی علاقہ چاہ کاٹھیا والا میں چھاپہ مارا جہاں گلزار حسین نامی شخص شراب کشید کر رہا تھا اس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 30 لیٹرز دیسی شراب اور بھاری مقدار میں لاہن اور چالو بھٹی  معہ سامان برآمد کرلیا جبکہ ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔