وزیراعظم  محمد شہباز شریف کا  دورہ کوئٹہ ،  وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

41

اسلام آباد،23اپریل  (اے پی پی):وزیراعظم  محمد شہباز شریف کے کوئٹہ کےایک روزہ دورہ  کے موقع پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بلوچستان کانسٹیبلری کے  چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو سلامی پیش کی۔

 ان کے ہمراہ  وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو  اور چیف سیکرٹری بلوچستان  عبدالعزیز عقیلی بھی موجود تھے۔