پاکپتن،25اپریل(اے پی پی ): پرائیویٹ پیٹرول پمپس مافیا نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی افواہ سے ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے جبکہ پمپس پر ڈیزل نایاب ہونے سے پیٹرول پمپس پر ٹریکٹر ٹرالیوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
شہریوں کے مطابق ڈیزل نہ ملنے کے باعث گندم کی کٹائی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والا مافیا ملک و قوم کا دشمن ہے۔











