سکھر؛ٹریفک پولیس کاغیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

52

سکھر،25اپریل(اے پی پی): ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سکھر ٹریفک پولیس نے شہرکے فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی قائم تجاوزات جبکہ ریڑیاں، ٹھیلے و دیگرسامان ہٹوا دیا۔

 کاروائی کے حوالے سے متعلقہ محکمے کےافسران کا کہنا تھا کے یہ آپریشن ایس ایس پی سنگھار ملک کی ہدایات اور عوامی شکایات پر کیا گیا ہے،تجاوزات قائم کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے۔

عملے نے دکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ تجاوازت قائم کرنے سے اجتناب برتیں بصورت دیگر انہیں پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ  دوسری جانب شہری حلقوں نے آپریشن کو غیر رسمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز بلخصوص مصروف ترین شاہراؤں پر غیر قانونی تجاوزات اور پارکنگ ایریا قائم ہیں لیکن بااثر اور سیاسی اثر و سوخ کی بناءپر عملہ ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر دیکھائی دیتا ہے اور چھوٹے کاروبارکرکے گھر کی کفالت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے محکمہ جاتی کاغذی کاروائی پوری کرنے میں مگن ہے شہری حلقوں نے بالا حکام سے شہر میں تجاوازت کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔