سکھر: محترمہ بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد

21

سکھر،26اپریل(اے پی پی):ایجوکیرئیر سندھ انسٹیٹیوٹ الشفاءٹرسٹ آئی ہسپتال میں محترمہ بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں محترمہ بلقیس ایدھی کی ملک و قوم کے لیے خدمات، غرباء، بے سہارا لوگوں، اور یتیم بچوں کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

محترمہ بلقیس ایدھی کے جزبہءخدمت پر طلباءو طالبات نے اپنے اپنے حسین انداز میں روشنی ڈالی اور محترمہ بلقیس ایدھی کی زندگی میں کی جانے والی خدمات کو اجاگر کیا اور انکی زندگی کو مشعل راہ سمجھتے ہوئے ان کی طرح ضرورت مندوں سے ہمدردی کرنے، انکے لیے آسانیاں پیدا کرنے اور انکی مدد کرنے کا پیغام جاری کیا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر ایجو کیرئیر سندھ انسٹیٹیوٹ سکھر کی جانب سے دو طلباءکو ایپریسی ایشن ایوارڈ دیے گئے۔

سیمینار میں ادارے کے ڈائریکٹر وقاص حیدر، اکیڈمک انچارج ڈاکٹر شہریار لاشاری، پروگرام انچارج ڈاکٹر محمد جنید سمیت دیگر محترم اساتذہ اکرام اور طلباءو طالبات نے شرکت کی۔