اسلام آباد،26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر کے ہمراہ تعلیمی نصاب کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلا س میں نئے نصاب اور تعلیمی پالیسیوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم ناہید شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری ، ممبر سوشل سیکٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ اساتذہ کی تربیت کے لیے وفاقی دارلحکومت میں فوری ایک عالمی معیار کے ٹیچرز ٹریننگ کا ادارہ قیام عمل میں لایا جائے،تعلیمی نصاب کے ذریعے طالبعلموں کی تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کیا جائے،امتحانی نظام کا نئے نصاب سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ مدارس میں جدید سائنسی علوم کے اساتذہ کی تعنیاتی کو یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نےتمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے قومی نصاب کانفرنس کے انعقاد کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے سے منسلک ماہرین کو مدعو کیا جائے اورنصاب کو فوری طور پر حتمی شکل دی جانی چاہئے۔











