ملتان 26 اپریل (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ ملتان نے ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے اس سلسلے میں گل گشت کے علاقے میں ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری کی غرض سے سٹاک کی گئی چینی پکڑی گئی۔سپیشل برانچ کی رپورٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران گل گشت میں گھر سے 10 ہزار کلو سے زائد چینی برآمد کرکے ملزم کے خلاف جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے پولیس و سپیشل برانچ کے ہمراہ کارروائی کرکے سٹاک بھی قبصے میں لے لیا۔سیکرٹری آر ٹی اے نے ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملزم عمر فاروق کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ماہ صیام میں کسی صورت ذخیرہ اندوزی نہیں ہونے دینگے۔











