جلالپور پیروالا؛سول سوسائٹی،  تاجر برادری اور طلباء تنظیموں کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمنار کا انعقاد

20

 

جلالپور پیروالا،27 اپریل(اے پی پی): سول سوسائٹی،  تاجر برادری اور طلباء تنظیموں کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر اللہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء کی جانب سے افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شانہ بشانہ اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کے باعث آج ہمارا ملک قائم ہے،ہم اپنی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہماری فوج ہمارا سرمایا ہے اور کہا کہ  افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے شرم کریں ہماری فوج کو نیوٹرل رکھا جائے افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے اور اسی وجہ سے آج ہمارا ملک پاکستان قائم و دائم ہے۔