کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کا ملتان شہر کے تمام رمضان بازاروں کا اچانک دورہ

8

ملتان،27 اپریل(اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان شہر کے تمام رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا ۔ولائیت حسین رمضان بازار میں انچارج کی غیر موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سنٹروں پر انچارج 9 تا 5 ہر صورت موجود رہیں اورحکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے محنت کریں۔

کمشنر نے پرائس لسٹ ڈسپلے چیک کی اور نرخ واضح لکھنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی و گھی اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ماہ صیام کے اختتام تک شہریوں کو چینی70 روپے کلو، آٹا 400 سو روپے کا 10 کلو کا تھیلہ فراہم کیا جائے گا جبکہ گھی کی قیمتوں میں بھی 50 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقفہ کی صورت کاؤنٹر بند نہیں کئے جائیں گے، رش کی صورت میں اضافی کاؤنٹر، افرادی قوت بڑھائی جائے اور کہا کہ تمام رمضان بازاروں کا از خود دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے ملاقات کی اور رمضان بازاروں بارے استفسار کیا۔