ميرپورخاص، 28 اپریل( اے پی پی): پاک فوج کے جوان شہید رانا بابر خان راجپوت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ بابو تھبہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا،پاکستان آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،چیف آف آرمی اسٹاف اور دیگر کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور گلدستے پیش کئے۔
شہید رانا بابر خان راجپوت چند روز قبل موٹر سائیکل پر ماتلی سے میرواہ گورچانی آ رہے تھے کہ اچانک اس کی دماغ کی شریان پھٹ گئی اور وہ موٹر سائیکل سے گر زخمی ہو گئے تھے،چار روز سی ایم ایچ حیدرآباد میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔











