بورے والا؛ گورنمنٹ کالج میں سیمینار بعد طلباء اور اساتذہ کی پاک فوج کے حق میں ریلی

21

بورے والا؛ 28 اپریل(اے پی پی):پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بورے والا کے طلباء اور اساتذہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی اور پرنسپل کالج  کی قیادت میں ایک سیمینار کے بعد ریلی نکالی،ریلی میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے ملتان روڈ قومی شاہراہ پر فوج کے حق میں نعرے بازی کی،شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاک فوج ہے تو ہمارا ملک ہے اس کی وجہ سے ہمارے دشمن کو جرات نہیں کہ وہ میلی آنکھ سے دیکھ سکے فوج کو سیاست میں دھکیلنے والے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے اس ادارے کا تقدس خراب کررہے ہیں جسکی ہم مذمت کرتے ہیں۔