اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارت عظمی کے منصب کا حلف اٹھانے کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ سعودی عرب کی اس تاریخی تزویراتی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے،جو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو دیتا ہے،پاکستان اورسعودی عرب گہرے اور پائیدار برادرانہ رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی عرب کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔











