اوکاڑہ،28اپریل (اے پی پی): پاک فوج سےاظہار یکجہتی کے لئے سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بھی شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے پاک فوج کے حق میں جوش وجذبے کے ساتھ نعرہ بازی کی اور انہوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا۔
ریلی ایم اے جناح روڈ منڈی روڈ تحصیل روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب چوک پہنچی جہاں مقررین نےکہا کہ پاکستان کی سالمیت پاک فوج کے ساتھ منسلک ہے اور انہوں نے پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کی شدید مذمت کی۔











