مسجد نبوی ﷺ  میں آوزیں لگانے والا واقعہ قابل مذمت ہے؛ طاہرہ اورنگزیب

35

اسلام آباد، 30 اپریل (اے پی پی ):رہنما مسلم لیگ ن طاہرہ اورنگزیب نے  کہا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم  میں آوزیں لگانے والا واقعہ قابل مذمت ہے،نبی کریمﷺکے لئے جان بھی حاضر ہے، علماء کرام اس واقع کو دین کے پیرائے میں دیکھیں۔

ہفتہ کو یہاں نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والے بس نعرے مارتے رہے۔ نبی کریم ﷺکے روضہ اقدس پر ایسے واقعات پہلے کبھی دیکھنے میں  نہیں آئے ۔ریاست مدینہ کا جو نقشہ انہوں نے پیش کیا وہ یہ نہیں ہے،علماء سےہماری  گزارش ہے کہ اس واقعے کو دین کے پیرائے میں دیکھیں۔

سورس : وی این ایس، اسلام آباد