پاکپتن؛ گیس سلنڈر دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی،پانچ افراد جھلس گئے

41

پاکپتن،30اپریل(اے پی پی): کچہری روڈ پر تنور کی چنگاری گیس سلنڈر پر پڑنے سے درجنوں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے،

سلنڈر پھٹنے کے دھماکوں کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے تنور،پھل اور دیگر آس پاس کی دوکانوں اور عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے ملحقہ پٹرول پمپ کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

  ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے ایک گھٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا۔آگ کی ذد میں آ کر پانچ افراد شدید جھلس گئے جن میں چار کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے زخمیوں کی عیادت کے لئیے ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔

سورس: وی این ایس، پاکپتن