شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں؛شازیہ مری

12

ٹنڈوآدم، 6 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  وفاقی وزیر کا قلمدان ملنے کیبعد پہلی دفعہ اپنے حلقے کے دورے کے موقع پر مبارکباد دینے کے لیے آئے ہوئے سینکڑوں لوگوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت اور سچے جذبے کی وجہ سے ہمارے رب نے اس ضلع کو عزت بخشی ہے اور ہم شہید بھٹو کے فلسفے پر چلتے رہیں گے اور رب جو چاہے گا ہم کریں گے۔

وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہ  ہم عوام اور غریبوں کی خدمت کریں گے اور اپنے ضلع کے ذریعے پورے پاکستان کی خدمت کریں گے، دکھ ہو یا سکھ پریشانی ہو یا مسائل ہم ہمیشہ عوام کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اس وقت 8 ملین خاندانوں کی مالی امداد کی جا رہی ہے اور ہم اس دائرہ کار کو ایک کروڑ خاندانوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔

سورس:وی این ایس، حیدرآباد