ملتان؛ خونی برج دیوار کی اپ گریڈیشن و لائٹنگ مکمل،خوبصورت انتظارِ گاہیں بھی تعمیر کرلی گئیں

82

ملتان، 06 مئی (اے پی پی ): خونی برج دیوار کی اپ گریڈیشن و  خوبصورت لائٹنگ مکمل،تاریخی فصیل کے ساتھ بنچ اور پودے لگاکر خوبصورت انتظارِ گاہیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بنچوں پر افسران کے ہمراہ بیٹھ کر عوام سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر اولیاء کو خوبصورت بنانے کا عزم کررکھا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلائی اوورز اور مرکزی چوکوں کو بھی خوبصورت لائٹس سے سجایا گیا ہے، شہر کے مرکزی چوکوں پر 5 سے زائد یادگاریں تکیمل کے مراحل میں ہیں۔

شہریوں نے تاریخی فصیل کی بحالی پر ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا ہے۔

سورس:وی این  ایس،ملتان