اہلیان مری کی قانون دان  جلیل اختر عباسی  کو عوامی مسائل ، ہائی کورٹ سے حل کروانے کی کوشش پر خراج تحسین

23

مری،08 مئی (اے پی پی):اہلیان علاقہ نے قانون دان  جلیل اختر عباسی ایڈوکیٹ کو مری کے مسائل اور کار پارکنک، ہسپتال سمیت دیگر عوامی مسائل کو ہائی کورٹ سے حل کروانے کی کوشش پر خراج تحسین  پیش کیا ہے۔

اہلیان علاقہ نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ٹورازم کے فروغ سے کاروبار میں بہتری آئے گی اور سیاحوں کو سہولیات میسر آنے سے زیادہ سیاح یہاں سیر تفریحی کے لئے آ سکیں گے اور کاروبار کے مواقعوں سے یہاں کے عوام کی معاشی حالت بہتر ہوگی ۔

سورس: وی این ایس،مری