آئین شکنی اور غنڈہ گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ؛ مریم اورنگزیب  

19

اسلام آباد، 10 مئی  (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  نے  وفاقی وزراء کے ہمراہ کابینہ اجلاس کیبعد  میڈیا سے گفتگو میں  کہاہے کہ آئین شکنی اور غنڈہ گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے  ہوئے  مریم اورنگزیب  نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں  رمضان پیکچ میں آٹا، چینی و دیگر اشیاء پر دی گئی رعایتی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا   گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے  جبکہ  برآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب  نے  بتایا کہ کابینہ  نے  ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی منظوری    دی  ہے ۔  انہوں نے  بتایا کہ  کابینہ نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی  منظوری  دے دی ہے  ۔