پاکپتن،12 مئی(اے پی پی ): پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح پاکپتن میں بھی ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کارروائیاں جاری ہیں۔مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر بھاری جرمانے جبکہ 19 دوکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں نو سو کے قریب کاروباری مراکز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور اشیاء ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار لاکھ کے قریب جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ انیس دوکانداروں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے پیش نظر عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں گی۔











