ملتان،12 مئی(اے پی پی):حکومت پنجاب کا پانی چوری کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن بھر میں آپریشن شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں اور ٹیل کے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے نہروں اور دریاؤں کی انسپکشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمشنر کی صدارت میں ڈویژن کی پولیس و ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او خرم شہزاد حیدر بھی شریک ہوئے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ آبپاشی کے ہمراہ فوری فیلڈ میں نکلیں اور کہا پولیس پانی چوری کا فوری مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کرئے گی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ضلعی انتظامیہ نے انسپکشن کمیٹیاں فوری فعال کرنے کی ہدایت دے دی ہے اور کہا سول سوسائٹی اور نمبرداروں کو بھی پانی چوری کی نشاندہی کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔
سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا پولیس پانی چوری کی روک تھام کیلئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کرئے گی اور کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے 225 استغاثوں پر فوری کارروائی ہوگی۔











