پاکپتن، 12 مئی (اے پی پی ): دنیا بھر کی طرح پاکپتن میں بھی ہسپتالوں میں فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والی سٹاف نرسز کو سلام پیش کرنے کے لئیے انٹرنیشنل نرسز ڈے منایا گیا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے پیڈز وارڈ میں سٹاف نرسز کو سلام پیش کرنے کے لئیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں ڈاکٹرز اور عملہ نے سٹاف نرسز کی خدمات کو خراج تحسین اور سلام پیش کیا ۔
اس موقع پر نرسز کا کہنا تھا کہ ہمیں سٹاف نرسز ہونے پر فخر ہے،اور ہم مریضوں کی خدمت جاری رکھیں گی۔
پیڈز وارڈ میں سٹاف نرسز نے کیک بھی کاٹا اور خدمت کے جذبے کو جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔











