ملتان؛مستقل بنیادوں پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن، ختم کروا کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا

21

ملتان، 12 مئی (اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے چوک،آرٹ کونسل چوک، نواں شہر چوک اور ڈیرہ اڈا چوک پر روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو ختم کروا کے سامان قبضہ میں لے لیا ۔

 انفورسمنٹ ٹیم نے صلاح الدین دین ڈوگر پارک اور ویڈا بس اسٹینڈ کی دیوار کے ساتھ   مستقل بنیادوں پر قائم تجاوزات کو بھی ختم کروا کے سامان قبضہ میں لے لیا۔

آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آ فاق بھٹی نے کی جبکہ سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید ،فیلڈ سٹاف ،نفری پولیس اور ڈیمالیشنگ اسکورڈ ان کے ہمراہ تھے۔