پاکپتن،14 مئی(اے پی پی): پنجاب بھر کی طرح پاکپتن میں بھی مہینہ صفائی مہم منانے کا افتتاح کر دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ پاکپتن کی جانب سے مہینہ صفائی کے سلسلہ میں واک کا اہتمام کیا گیا ۔
واک میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ماہم آصف سمیت دیگر افسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔
واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعلق مختلف تحریریں درج تھیں۔مہینہ صفائی منانے کا مقصد اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔یہ صفائی مہم چار ماہ تک جاری رہے گی۔
سورس:وی این یس، پاکپتن