ملتان، 16 مئی (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر منفرد اقدام، ڈپٹی کمشنر اخلاق احمد کی ہدایت پر شاہراہوں پر چھڑکاؤ اور واٹر سپرے کیا گیا اور ریسکیو 1122 کی جانب سے مرکزی چوکوں پر کولنگ کیلئے سپرے کیا گیا اور ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے ٹریفک روٹس پر کولڈ واٹر شاور کیا۔
ڈپٹی کمشنر اخلاق احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے اقدامات کا ٹاسک دیا اور کہا کہ مرکزی چوکوں اور گنجان مقامات پر ٹھنڈی سبیلیں بھی لگادی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری گرمی کی لہر سے بچنے کیلئے حفاظتی انتظامات اختیار کریں۔











