پاکپتن، 16 مئی (اے پی پی ):وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان راؤ زبیر کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔
وزیرستان میں میران شاہ کے قریب دہشتگرودوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا جس میں پاک پتن کے نواحی علاقہ نانک پور کا رہائشی بہادر سپوت راؤ زبیر قادر بھی شہید ہوگیا۔شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقہ نانک پور میں لایاگیا۔اہل علاقہ نے پھولوں کی پتیوں سے شہید کا استقبال کیا اور نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سماجی سیاسی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہہد راؤ زبیر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ شہیدراؤ زبیر کی شہادت پر اس کے والد غلام قادر اور ورثاء کے حوصلےآج بھی بلند ہیں۔شہید راؤ زبیر کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی شامل ہیں۔











