شجاع آباد؛ گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،2000 گندم کی بوریاں برآمد

18

شجاع آباد، 17 مئی (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر  نے   گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے   شجاع آباد کے مختلف علاقہ جات سے   2000 گندم کی بوریاں برآمد کرکے محکمہ خوراک کے   حوالے کردی ہیں ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا آج تحصیل بھر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ہے اور گندم کی برآمدگی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  ایسے عناصر کسی ریاعت کے مستحق نہیں  ہیں، ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔