پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا تھانہ گگومنڈی کی حدود میں واقع جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،32 سو لیٹر جعلی دودھ تلف،

39

بورے والا، 18 مئی(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا پولیس کے ہمراہ تھانہ گگومنڈی کی حدود میں واقع جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سے 32 سو لیٹر ملاوٹ شدہ مضر صحت جعلی دودھ برآمد،موقع سے ایک شخص گرفتار،فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے پکڑا جانے والا دودھ تلف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تھانہ گگومنڈی پولیس کے ہمراہ رات گئے نواحی گاوں 251/ ای بی میں جعلی دودھ تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارکر وہاں سے 32سو لیٹر تیار جعلی دودھ برآمد کرکے موقع سے ایک شخص محمد اسد کو گرفتار کرلیا جبکہ فیکٹری کا مالک راو محمد عرفان  موقع سے روپوش ہوگیا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ابتدائی لیبارٹری رپورٹ میں مضر صحت پاوڈر ثابت ہونے پر سارا دودھ تلف کردیا معلوم ہوا ہے کہ اس فیکٹری کے خلاف قبل ازیں بھی جعلی دودھ کی تیاری پر تین مقدمات درج ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ پر تھانہ گگو منڈی نے فیکٹری مالک سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔