ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد  نے حسین آگاہی طبی مرکز کا اچانک دورہ، طبی امداد کی سہولت  کی  فراہمی کا جائزہ لیا

23

ملتان، 18 مئی (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کے شدید گرمی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات، شہر کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی طبی سنٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد  نے حسین آگاہی طبی مرکز کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں  نے شہریوں کو طبی امداد کی سہولت کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا  کہ عوام کو شدید گرمی کے دوران فرسٹ ایڈ کیلئے فیلڈ طبی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔انہوں  نے  کہا کہ مرکزی چوکوں پر سبیلوں اور چھڑکاؤ کا بھی انتظام کیا گیا ہے،شہری ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔